30 جولائی 2011 - 19:30

بحرين ميں حکومت مخالف مظاہرے جاري ہيں ـ

ابنا: اطلاعات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں اور قريوں ميں سنيچر کي رات اور اتوار کو دن ميں لوگوں نے بحريني فورس اور سعودي فوجيوں کے مجرمانہ اقدامات کےخلاف مظاہرے کئے اور آل خليفہ حکومت کي سرنگوني کا مطالبہ کياـ

عوام نے مظاہرين کو ہراساں کرنے، ان کي گرفتاري اور سرکوبي کي کارروائيوں کي مذمت کي اور اپنے قانوني حقوق کے حصول پر زور دياـ

دوسري جانب اردن نے بحرين کي آل خليفہ حکومت کي مدد اور بحريني عوام کي سرکوبي کےلئے مزيد فوجي بحرين بھيجے ہيں ـ اس وقت اردن کے دو ہزار اہلکار مظاہروں کو کچلنے ميں بحريني افواج کے ساتھ تعاون کر رہے ہيں ـ

بحرين ميں غير ملکي فوجيوں کي موجودگي پر شديد رد عمل کو ديکھتے ہوئے اردن نے اپنے فوجي بحريني پوليس اور سيکورٹي فورس کي وردي ميں بھيجے ہيں تاکہ اس طرح عوامي مظاہروں کو کچلنے ميں بحريني فورس کي مدد کي جائےـ

سعودي عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھي اپنے فوجي بحرين بھيجے ہيں ـ بحرين ميں چودہ فروري سے آل خليفہ حکومت کےخلاف مظاہرے جاري ہيں جبکہ حکومت نے مظاہروں کو وحشيانہ انداز ميں کچلنے کي کوشش کي جو ناکام رہي ـ سيکڑوں کي تعداد ميں مظاہرين جاں بحق اور زخمي ہوئے جبکہ سيکڑوں افراد لاپتہ ہيں ــ

...........

/169